Open Menu

Sunan Nisai Hadith 3371 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 3371 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3371 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Marriage. You can read the original Sunan Nisai 3371 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3371
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Marriage
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 3371 in Urdu

Read Hadith 3371 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Marriage of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 3371 Urdu Translation.

´محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے ۱؎۔

Sunan Nisai Hadith 3371 in Arabic

Read Hadith 3371 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Marriage of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 3371.

أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الدُّفُّ ، وَالصَّوْتُ فِي النِّكَاحِ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 3371?

Imam Nasai narrated Hadith 3371 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 3371?

Hadith 3371 of Sunan Nisai discusses about the Marriage.

Where can we read the complete Hadith 3371 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 3371 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Marriage

حدیث نمبر 3374

´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن (عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ) کے کپڑے پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: کھجور کی گٹھلی کے وزن برابر سونا دے کر میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: «بارك اللہ لك» اللہ تمہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3229

´معقل بن یسار رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا کہ مجھے ایک عورت ملی ہے جو حسب اور مرتبہ والی ہے لیکن اس سے بچے نہیں ہوتے ۱؎، کیا میں اس سے شادی کر لوں؟ آپ نے اسے (اس سے شادی کرنے سے) منع فرما دیا۔ پھر دوبارہ آپ کے پاس پوچھنے آیا تو آپ نے پھر اسے روکا۔ پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3212

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم نوجوانوں سے فرمایا: اے نوجوانوں کی جماعت! تم میں سے جو شادی کی طاقت رکھے اسے شادی کر لینی چاہیئے، اور (اس سے آگے) اوپر گزری ہوئی حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3344

´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3215

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجرد (غیر شادی شدہ) رہ کر زندگی گزارنے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3231

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: میری ایک بیوی ہے جو مجھے سبھی لوگوں سے زیادہ محبوب ہے مگر خرابی یہ ہے کہ وہ کسی کو ہاتھ لگانے سے نہیں روکتی ۱؎، آپ نے فرمایا: اسے طلاق دے دو، اس نے کہا: میں اس کے بغیر رہ نہ پاؤں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3327

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی تھیں کہ` سبھی ازواج مطہرات نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس رضاعت (یعنی بڑے کی رضاعت) کو دلیل بنا کر ان کے پاس (یعنی کسی بھی عورت کے پاس) جایا جائے، انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: قسم اللہ کی! ہم اس رخصت کو عام رخصت نہیں سمجھتے، یہ رخصت رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3330

´ابوسعید زرقی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا، اس نے کہا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے، اور میں ناپسند کرتا ہوں کہ وہ حاملہ ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رحم میں جس کا آنا مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا ۱؎مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3237

´مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک عورت کو شادی کا پیغام دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسے دیکھ لیا ہے؟ میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: دیکھ لو، کیونکہ دیکھ لینا دونوں میں محبت کے اضافہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3209

´علقمہ سے روایت ہے کہ` عثمان رضی اللہ عنہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر تمہیں کسی نوجوان عورت سے شادی کی خواہش ہو تو میں تمہاری اس سے شادی کرا دوں؟ تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے علقمہ کو بلایا (اور ان کی موجودگی میں) حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بیوی کو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3205

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (انتخاب کا) اختیار دیا، تو ہم سب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چن لیا تو یہ (اختیار) طلاق نہیں تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3300

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کسی عورت سے اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے شادی کی جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3312

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بار اور دو بار چھاتی کا چوسنا (نکاح کو) حرام نہیں کرتا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3267

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ عورت کی شادی اس کی اجازت کے بغیر نہ کی جائے اور نہ ہی کنواری کی شادی اس کی مرضی جانے بغیر کی جائے، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! اس کی اجازت کیسے جانی جائے؟ ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3236

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نے ایک انصاری عورت کو شادی کا پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم نے اسے دیکھ لیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: اسے دیکھ لو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3234

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا ساری کی ساری پونجی ہے (برتنے کی چیز ہے) ۱؎ لیکن ساری دنیا میں سب سے بہترین (قیمتی) چیز نیک و صالح عورت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3377

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے ملنے کا موقع عنایت فرمائیے۔ آپ نے فرمایا: اسے کچھ (تحفہ) دو، میں نے کہا: میرے پاس تو کچھ ہے نہیں، آپ نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3352

´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس وقت نکاح کیا جب وہ سر زمین حبشہ میں تھیں، ان کی شادی نجاشی بادشاہ نے کرائی اور ان کا مہر چار ہزار (درہم) مقرر کیا۔ اور اپنے پاس سے تیار کر کے انہیں شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ (رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3380

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شادی کی اس وقت میں چھ برس کی تھی اور جب میری رخصتی ہوئی تو اس وقت میں نو برس کی ہو چکی تھی اور بچیوں (گڑیوں) کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3210

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم (نوجوانوں) سے فرمایا: جو شخص بیوی کے نان و نفقہ کی طاقت رکھتا ہوا سے شادی کر لینی چاہیئے اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے روزے رکھنا چاہیئے، کیونکہ وہ اس کے لیے توڑ ہے، یعنی روزہ آدمی کی شہوت کو دبا اور کچل دیتا ہے۔ ابوعبدالرحمٰن ..مکمل حدیث پڑھیئے