Open Menu

Sunan Nisai Hadith 3699 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 3699 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 3699 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Wills. You can read the original Sunan Nisai 3699 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 3699
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Wills
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 3699 in Urdu

Read Hadith 3699 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Wills of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 3699 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` جب آیت کریمہ: «‏ولا تقربوا مال اليتيم إلا بالتي هي أحسن» یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر اس طریقے سے جو کہ مستحسن ہو (یہاں تک کہ وہ اپنے سن رشد کو پہنچ جائے) (الأنعام: ۱۵۲) اور «إن الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما» اور جو لوگ یتیموں کا مال ظلم و زیادتی کر کے کھاتے ہیں (وہ دراصل مال نہیں کھاتے وہ اپنے پیٹوں میں انگارے بھر رہے ہیں (النساء: ۱۰) نازل ہوئی تو لوگ یتیموں کے مال کے قریب جانے (اور ان کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھالنے) اور ان کا مال کھانے سے بچنے لگے۔ تو یہ چیز مسلمانوں پر شاق (دشوار) ہو گئی، چنانچہ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی جس پر اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: «ويسألونك عن اليتامى قل إصلاح لهم خير‏» سے «‏لأعنتكم» اور تم سے یتیموں کے بارے میں بھی سوال کرتے ہیں۔ آپ کہہ دیجئیے کہ ان کی خیر خواہی بہتر ہے اگر تم ان کا مال اپنے مال میں ملا بھی لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں۔ بدنیت اور نیک نیت ہر ایک کو اللہ خوب جانتا ہے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں مشقت میں ڈال دیتا، یقیناً اللہ تعالیٰ غلبہ اور حکمت والا ہے (البقرہ: ۲۲۰) تک نازل فرمائی ۳؎۔

Sunan Nisai Hadith 3699 in Arabic

Read Hadith 3699 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Wills of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 3699.

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ وَهُوَ ابْنُ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سورة الأنعام آية 152, وَ إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا سورة النساء آية 10 ، قَالَ : اجْتَنَبَ النَّاسُ مَالَ الْيَتِيمِ وَطَعَامَهُ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ سورة البقرة آية 220 , إِلَى قَوْلِهِ :لأَعْنَتَكُمْ سورة البقرة آية 220 .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 3699?

Imam Nasai narrated Hadith 3699 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 3699?

Hadith 3699 of Sunan Nisai discusses about the Wills.

Where can we read the complete Hadith 3699 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 3699 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Wills

حدیث نمبر 3684

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میری ماں مر چکی ہیں اور کوئی وصیت نہیں کی ہیں، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3664

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` لوگ اگر وصیت کو ایک چوتھائی تک کم کریں (تو مناسب ہے) کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک تہائی بھی زیادہ یا بڑا حصہ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3672

´عمرو بن خارجہ رضی الله عنہ نے ذکر کیا کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خطبہ میں موجود تھے جو آپ اپنی سواری پر بیٹھ کر دے رہے تھے، سواری جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب بہہ رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میراث سے ہر انسان کا حصہ تقسیم فرما دیا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3678

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` جب آیت کریمہ: «وأنذر عشيرتك الأقربين» نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے فاطمہ بنت محمد! اے صفیہ بنت عبدالمطلب! اور اے بنی عبدالمطلب! میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے یہاں کوئی فائدہ پہنچا نہ سکوں گا، میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3675

´موسیٰ بن طلحہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنی عبد مناف! اپنی جانوں کو اپنے رب سے (اپنے اعمال حسنہ کے بدلے) خرید لو، میں تمہیں اللہ کی پکڑ سے بچا لینے کی کچھ بھی طاقت نہیں رکھتا، اے عبدالمطلب کی اولاد! اپنی جانوں کو اپنے رب سے (اپنے نیک اعمال کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3656

´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں بیمار ہوا ایسا بیمار کہ مرنے کے قریب آ لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت (بیمار پرسی) کے لیے تشریف لائے، تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس بہت سارا مال ہے اور ایک بیٹی کے علاوہ میرا کوئی وارث نہیں، تو کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر دوں؟ آپ نے جواب دیا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3695

´سعد بن عبادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کہا: اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: پانی پلانا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3673

´عمرو بن خارجہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل نے ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دیا ہے، اور کسی وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3646

´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان شخص کو جس کے پاس کوئی ایسی چیز ہو جس کے بارے میں اسے وصیت کرنی ہو یہ حق نہیں کہ وہ دو راتیں بھی اس طرح گزارے کہ اس کے پاس اس کی لکھی ہوئی وصیت موجود نہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3689

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نذر کے متعلق پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے ہی وہ انتقال کر گئیں، تو آپ نے فرمایا: تم ان کی طرف سے نذر پوری کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3679

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ: میری ماں اچانک مر گئی، وہ اگر بول سکتیں تو صدقہ کرتیں، تو کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، تو اس نے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3647

´اس سند سے` یہ ابن عمر سے موقوفاً روایت ہے (یعنی ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3681

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل بھی ختم ہو جاتا ہے سوائے تین عمل کے (جن سے اسے مرنے کے بعد بھی فائدہ پہنچتا ہے) ایک صدقہ جاریہ، ۱؎ دوسرا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ۲؎، تیسرا نیک اور صالح ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3687

´سعد بن عبادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے متعلق مسئلہ پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور اسے پوری کرنے سے پہلے ہی انتقال کر گئی تھیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نذر کو تم ان کی طرف سے پوری کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3690

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نذر کے متعلق مسئلہ پوچھا جو ان کی ماں کے ذمہ تھی اور جسے پوری کرنے سے پہلے ہی وہ مر گئیں۔ تو آپ نے فرمایا: اسے تم ان کی طرف سے پوری کر دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3682

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: (اللہ کے رسول!) میرے والد وصیت کئے بغیر انتقال کر گئے اور مال بھی چھوڑ گئے ہیں۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا ان کی طرف سے کفارہ (اور ان کے لیے موجب نجات) ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاںمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3698

´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: میں محتاج و فقیر ہوں، میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور میری سرپرستی میں ایک یتیم ہے۔ آپ نے فرمایا: یتیم کے مال سے کھا لیا کرو (لیکن دیکھو) فضول خرچی اور اسراف مت کرنا اور نہ ہی یتیم کا مال لے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3677

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب آیت کریمہ: «وأنذر عشيرتك الأقربين» اے محمد! اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے نازل ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے قریش کے لوگو! اپنی جانوں کو اللہ سے (اس کی اطاعت کے بدلے) خرید لو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3696

´سعد بن عبادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ان کی ماں مر گئیں تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میری ماں انتقال کر گئیں ہیں، کیا میں ان کی طرف سے صدقہ کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، انہوں نے کہا: کون سا صدقہ سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: پانی پلانا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3642

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کون شخص ہے جس کو اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پسند ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص کو اپنا مال اپنے وارث کے مال سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے