Open Menu

Sunan Nisai Hadith 4246 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 4246 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4246 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Al-Fara And Al-Atirah. You can read the original Sunan Nisai 4246 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4246
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Al-Fara And Al-Atirah
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 4246 in Urdu

Read Hadith 4246 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Al-Fara And Al-Atirah of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4246 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کھال کو دباغت دے دی جائے وہ پاک ہو گئی ۱؎۔

Sunan Nisai Hadith 4246 in Arabic

Read Hadith 4246 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Al-Fara And Al-Atirah of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4246.

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ ابْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ فَقَدْ طَهُرَ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 4246?

Imam Nasai narrated Hadith 4246 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 4246?

Hadith 4246 of Sunan Nisai discusses about the Al-Fara And Al-Atirah.

Where can we read the complete Hadith 4246 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 4246 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Al-Fara And Al-Atirah

حدیث نمبر 4227

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرع اور عتیرہ واجب نہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4253

´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے قریش کے کچھ لوگ گزرے، وہ اپنی ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ رہے تھے، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم لوگ اس کی کھال رکھ لیتے (تو بہتر ہوتا)، انہوں نے کہا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4245

´ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی، پھر ہم اس میں ہمیشہ نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4229

´مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ نے فرمایا: لوگو! ہر گھر والے پر ہر سال قربانی اور عتیرہ ہے ۱؎۔ معاذ کہتے ہیں: ابن عون رجب میں عتیرہ کرتے تھے، ایسا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4261

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے فتح مکہ کے سال مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی خرید و فروخت حرام کر دی ہے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اسے کشتیوں پر لگایا جاتا اور کھالوں پر ملا جاتا ہے اور ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4259

´مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم، سونے اور چیتوں کی کھال کے بستر یا کجاوے وغیرہ سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4233

´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بتایا گیا کہ ہم لوگ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: اللہ کے لیے ذبح کرو چاہے کوئی سا مہینہ ہو، اور اللہ کے لیے نیک کام کرو اور لوگوں کو کھلاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4232

´حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہیں کہ` میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا۔ اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم سب کو معاف فرمائے، آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4239

´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پڑی ہوئی مردار بکری کے پاس سے ہوا، آپ نے فرمایا: یہ کس کی ہے؟ لوگوں نے کہا: میمونہ کی۔ آپ نے فرمایا: ان پر کوئی گناہ نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال سے فائدہ اٹھاتیں، لوگوں نے عرض کیا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4251

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردار کی کھال کی پاکی ہی اس کی دباغت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4249

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مردار کی کھال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اس کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4260

´خالد بن معدان کہتے ہیں کہ` مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے لباس پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4254

´عبداللہ بن عکیم جہنی کہتے ہیں کہ` ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب گرامی پڑھ کر سنایا گیا (اس وقت میں ایک نوخیز لڑکا تھا) کہ تم لوگ مردے کی بغیر دباغت کی ہوئی کھال یا پٹھے سے فائدہ مت اٹھاؤ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4264

´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی جمے ہوئے گھی میں گر جائے تو آپ نے فرمایا: اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو لے کر پھینک دو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4235

´بنی ہذیل کے` ایک شخص نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم نے تم لوگوں کو تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے اس واسطے روکا تھا تاکہ وہ تم سب تک پہنچ جائے۔ اب اللہ تعالیٰ نے گنجائش دے دی ہے تو کھاؤ اور اٹھا (بھی) رکھو اور (صدقہ دے کر) ثواب مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4234

´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے منیٰ میں پکار کر کہا: اللہ کے رسول! ہم لوگ جاہلیت میں رجب میں عتیرہ کرتے تھے۔ تو اللہ کے رسول! ہمارے لیے آپ کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: ذبح کرو جس مہینے میں چاہو اور اللہ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ، اس نے کہا: ہم فرع ذبح کرتے تھے، تو آپ کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4266

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو فرمایا: اس بکری والوں پر کوئی حرج نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال (دباغت دے کر) سے فائدہ اٹھا لیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4243

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، تو آپ نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اسے دباغت دے کر فائدہ اٹھا لیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4247

´عبدالرحمٰن بن وعلہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ہم لوگ مغرب کے علاقہ میں جہاد کو جا رہے ہیں، وہاں کے لوگ بت پرست ہیں، ان کے پاس مشکیں ہیں جن میں دودھ اور پانی ہوتا ہے؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: دباغت کی ہوئی کھالیں پاک ہوتی ہیں۔ عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا: یہ آپ کا خیال ہے یا کوئی بات آپ نے رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4242

´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک بکری مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اس سے فائدہ اٹھاتے۔مکمل حدیث پڑھیئے