Open Menu

Sunan Nisai Hadith 4442 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 4442 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4442 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Ad-Dahaya (Sacrifices). You can read the original Sunan Nisai 4442 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4442
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Ad-Dahaya Sacrifices
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 4442 in Urdu

Read Hadith 4442 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Ad-Dahaya (Sacrifices) of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4442 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما` آیت کریمہ: «ولا تأكلوا مما لم يذكر اسم اللہ عليه» جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اسے مت کھاؤ (الأنعام: ۱۲۱) کے بارے میں کہتے ہیں: (یہ اس وقت اتری جب) کفار و مشرکین نے مسلمانوں سے بحث کی تو کہا: جسے اللہ ذبح کرتا ہے (یعنی مر جائے) تو اسے تم نہیں کھاتے ہو اور جسے تم خود ذبح کرتے ہو اسے کھاتے ہو؟۔

Sunan Nisai Hadith 4442 in Arabic

Read Hadith 4442 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Ad-Dahaya (Sacrifices) of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4442.

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ أَبِي وَكِيعٍ وَهُوَ هَارُونُ بْنُ عَنْتَرَةَ , عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ : وَلا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ سورة الأنعام آية 121 ، قَالَ : " خَاصَمَهُمُ الْمُشْرِكُونَ ، فَقَالُوا : مَا ذَبَحَ اللَّهُ فَلَا تَأْكُلُوهُ ، وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ أَكَلْتُمُوهُ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 4442?

Imam Nasai narrated Hadith 4442 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 4442?

Hadith 4442 of Sunan Nisai discusses about the Ad-Dahaya (Sacrifices).

Where can we read the complete Hadith 4442 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 4442 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Ad-Dahaya (Sacrifices)

حدیث نمبر 4411

´اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک گھوڑا ذبح کیا پھر ہم نے اسے کھایا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4393

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی کے دن خطبہ دیا اور دو چتکبرے مینڈھوں کے پاس آئے پھر انہیں ذبح کیا (مختصر)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4366

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ذی الحجہ کے مہینے کا چاند دیکھا پھر قربانی کرنے کا ارادہ کیا تو وہ اپنے بال اور ناخن قربانی کرنے تک نہ لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4415

´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ کل دشمن سے ملیں گے، اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، آپ نے فرمایا: جس آلہ سے خون بہہ جائے اور وہ دانت ناخن نہ ہو اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھاؤ، اور جلد ہی میں تمہیں اس کا سبب بتاتا ہوں، رہا دانت تو وہ ہڈی ہے اور رہا ناخن تو وہ حبشہ والوں کی چھری ہےمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4423

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سینگ دار اور چتکبرے تھے۔ آپ ان (کی گردن) کے پہلو پر قدم رکھ کر انہیں ذبح کر رہے تھے اور «بسم اللہ، اللہ اکبر» کہہ رہے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4428

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے روکا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4378

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جانوروں کے) آنکھ اور کان دیکھ لینے کا حکم دیا، اور یہ کہ ہم کسی ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جو کانا ہو، جس کا کان سامنے سے کٹا ہو، یا جس کا کان پیچھے سے کٹا ہو، اور نہ کسی ایسے جانور کی جس کے کان چرے ہوئے ہوں، اور نہ ایسے جانور کی جس کے کان میں سوراخ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4382

´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ ٹوٹے جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (راوی قتادہ کہتے ہیں): میں نے اس کا ذکر سعید بن مسیب سے کیا تو انہوں نے کہا: ہاں، جس جانور کا آدھا سینگ یا اس سے زیادہ ٹوٹا ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4450

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی گوریا، یا اس سے چھوٹی کسی چڑیا کو بلا وجہ مارا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سلسلے میں سوال کرے گا، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا صحیح طریقہ یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4402

´ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے ذبح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دوبارہ ذبح کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے عرض کیا: میرے پاس ایک سالہ بکری کا بچہ ہے جو مجھے دو مسنہ سے زیادہ پسند ہے، آپ نے فرمایا: اسی کو ذبح کر دو۔ عبیداللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4412

´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک بھیڑیئے نے ایک بکری میں دانت گاڑ دئیے، لوگوں نے اسے دھاردار پتھر سے ذبح کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کی اجازت دی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4405

´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` بھیڑیئے نے ایک بکری کے جسم میں دانت گاڑ دیے لوگوں نے اسے پتھر سے ذبح کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4432

´عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ` ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ایک سفر سے آئے تو ان کے گھر والوں نے انہیں قربانی کے گوشت میں سے کچھ پیش کیا، انہوں نے کہا: میں اسے نہیں کھا سکتا جب تک کہ معلوم نہ کر لوں، چنانچہ وہ اپنے اخیافی بھائی قتادہ بن نعمان کے پاس گئے (وہ بدری صحابی تھے) اور ان سے اس بارے میں پوچھا؟ انہوں نے کہا: تمہارے بعد نیا حکم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4441

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` کچھ اعرابی (دیہاتی) ہمارے پاس گوشت لاتے تھے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ آیا انہوں نے اس پر اللہ کا نام لیا ہے یا نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس پر اللہ کا نام لو اور کھاؤ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4367

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قربانی کرنا چاہے تو وہ ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں میں نہ اپنے ناخن کترے اور نہ بال کٹوائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4448

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی ایسی چیز کو نشانہ نہ بناؤ جس میں روح اور جان ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4390

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے اور میں بھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا تھا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4395

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے موٹے دنبہ کی قربانی کی جو چلتا تھا سیاہی میں کھاتا تھا سیاہی میں اور دیکھتا تھا سیاہی میں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4380

´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سامنے سے اور پیچھے سے کان کٹے ہوئے، اور کان چرے ہوئے اور کان پھٹے ہوئے اور کانے جانوروں کی قربانی نہ کی جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4372

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی کے دن مدینے میں اونٹ نحر (ذبح) کیا، اور جب آپ (اونٹ) نحر نہیں کرتے تو عید گاہ میں ذبح کرتے۔مکمل حدیث پڑھیئے