Open Menu

Sunan Nisai Hadith 4828 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 4828 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4828 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money. You can read the original Sunan Nisai 4828 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4828
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Oaths Qasamah, Retaliation And Blood Money
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 4828 in Urdu

Read Hadith 4828 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4828 Urdu Translation.

´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` بنی لحیان کی ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمے کی لکڑی سے مارا، جس سے وہ مر گئی، مقتولہ حمل سے تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاتل عورت کے خاندان والوں پر دیت اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک «غرہ» یعنی ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ کیا۔

Sunan Nisai Hadith 4828 in Arabic

Read Hadith 4828 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4828.

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ : " ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ ضَرَّتَهَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ فَقَتَلَتْهَا ، وَكَانَ بِالْمَقْتُولَةِ حَمْلٌ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ بِالدِّيَةِ وَلِمَا فِي بَطْنِهَا بِغُرَّةٍ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 4828?

Imam Nasai narrated Hadith 4828 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 4828?

Hadith 4828 of Sunan Nisai discusses about the Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money.

Where can we read the complete Hadith 4828 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 4828 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money

حدیث نمبر 4823

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو پتھر پھینک کر مارا۔ جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ایک «غرہ» یعنی ایک غلام یا ایک لونڈی دینے کا فیصلہ کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4724

´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` محیصہ کے چھوٹے بیٹے کا خیبر کے دروازوں کے پاس قتل ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو گواہ لاؤ کہ کس نے قتل کیا ہے، میں اسے اس کی رسی سمیت تمہارے حوالے کروں گا، وہ بولے: اللہ کے رسول! ہمیں گواہ کہاں سے ملیں گے؟ وہ تو انہیں کے دروازے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4737

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` مائدہ کی وہ آیات جن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «فاحكم بينهم أو أعرض عنهم» سے «المقسطين»، بنو نضیر اور بنو قریظہ کے درمیان ایک دیت کے سلسلے میں نازل ہوئی تھیں، وجہ یہ تھی کہ بنو نضیر کے مقتولین کو برتری حاصل ہونے کی وجہ سے ان کی پوری دیت دے دی جاتی تھی اور بنو قریظہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4781

´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی ذات سے بدلا دلاتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4802

´ایک صحابی رسول (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فتح مکہ کے سال مکہ میں داخل ہوئے تو فرمایا: خطا سے مقتول ہونے والا، کوڑے اور ڈنڈے سے مقتول ہونے والے کی طرح ہے، ان میں چالیس ایسی اونٹنیاں ہوں جو حاملہ ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4756

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانت میں قصاص کا فیصلہ فرمایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب قصاص کا حکم دیتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4768

´یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` بنی تمیم کے ایک آدمی کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا، تو پہلے نے دوسرے کا ہاتھ کاٹ کھایا، اس نے اسے کھینچا تو اس کا دانت نکل پڑا، وہ دونوں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو جوان اونٹ کی طرح دانت کاٹتا ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4778

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم فرما رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ پر گر پڑا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے پاس تھی چبھا دی، وہ شخص چیخ پڑا تو آپ نے اس سے فرمایا: آؤ، بدلہ لے لو اس نے کہا: اللہ کے رسول! ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4814

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب غلام کے بارے میں فیصلہ کیا کہ جس قدر اس نے مکاتبت کا بدل ادا کر دیا ہو، اتنے کی دیت آزاد کی دیت کے مثل ہو گی، اور جس کی ادائیگی باقی ہو اس کی دیت غلام کی دیت کے مثل ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4856

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کیا تو خطبے میں فرمایا: ہر اس زخم میں جس میں ہڈی کھل جائے، دیت پانچ پانچ اونٹ ہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4873

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کرتا، نہ مومن رہتے ہوئے شراب پیتا ہے، نہ مومن رہتے ہوئے چوری کرتا ہے، اور نہ ہی مومن رہتے ہوئے قتل کرتا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4787

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قصاص کا ایک معاملہ آیا تو آپ نے اسے معاف کر دینے کا حکم دیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4835

´اس سند سے بھی` عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4741

´سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے غلام کو قتل کر دے گا ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کا عضو کاٹے گا ہم اس کا عضو کاٹیں گے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4818

´عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا، پتھر لگی عورت کا حمل گر گیا، چنانچہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا، تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں ۱؎ مقرر کیں، اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ وہم ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4795

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خطا یعنی شبہ عمد کے طور پر جو شخص کوڑے یا ڈنڈے سے مر جائے تو اس کی دیت سو اونٹ ہے، چالیس ان میں سے حاملہ اونٹنیاں ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4796

´قاسم بن ربیعہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز خطبہ دیا۔ یہ روایت مرسل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4711

´ایک انصاری صحابی رسول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسامہ کو اسی حالت پر باقی رکھا جس پر وہ جاہلیت میں تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4844

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آنکھ کے بارے میں جس سے نظر نہ آتا ہو اور وہ اپنی جگہ پر ہو پھر اگر کوئی اسے پھوڑ دے یا نکال دے تو صحیح سالم آنکھ کی تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا، اور شل ہاتھ جب کاٹ دیا جائے تو اس میں صحیح سالم ہاتھ کی دیت کے تہائی کا، اور کالے دانت میں جب وہ اکھاڑ دیا جائے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4733

´وائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا، اس نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، چنانچہ آپ نے اسے قتل کرنے کے لیے مقتول کے ولی کے حوالے کر دیا، پھر آپ نے اپنے ساتھ بیٹھنے والوں سے فرمایا: قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے ۱؎، ایک شخص ..مکمل حدیث پڑھیئے