Open Menu

Sunan Nisai Hadith 4833 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 4833 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 4833 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money. You can read the original Sunan Nisai 4833 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 4833
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Oaths Qasamah, Retaliation And Blood Money
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 4833 in Urdu

Read Hadith 4833 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4833 Urdu Translation.

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھا: ہر قوم پر اس کی دیت ہے۔ اور کسی غلام کے لیے نہیں کہ وہ اپنے مالک کی اجازت کے بغیر کسی مسلمان کو اپنا ولاء دے ۱؎۔

Sunan Nisai Hadith 4833 in Arabic

Read Hadith 4833 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 4833.

أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ : كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَى كُلِّ بَطْنٍ عُقُولَةً وَلَا يَحِلُّ لِمَوْلًى أَنْ يَتَوَلَّى مُسْلِمًا بِغَيْرِ إِذْنِهِ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 4833?

Imam Nasai narrated Hadith 4833 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 4833?

Hadith 4833 of Sunan Nisai discusses about the Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money.

Where can we read the complete Hadith 4833 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 4833 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Oaths (qasamah), Retaliation And Blood Money

حدیث نمبر 4817

´بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بچے کی (دیت) پچاس بکریاں ۱؎ طے کیں اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرما دیا۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) اسے ابونعیم نے مرسلاً ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4796

´قاسم بن ربیعہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز خطبہ دیا۔ یہ روایت مرسل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4819

´عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو پتھر پھینکتے دیکھا تو کہا: مت پھینکو، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پتھر پھینکنے سے منع فرماتے تھے، یا پتھر پھینکنا آپ کو پسند نہ تھا، یہ کہمس کا شک ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4814

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب غلام کے بارے میں فیصلہ کیا کہ جس قدر اس نے مکاتبت کا بدل ادا کر دیا ہو، اتنے کی دیت آزاد کی دیت کے مثل ہو گی، اور جس کی ادائیگی باقی ہو اس کی دیت غلام کی دیت کے مثل ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4748

´ابوجحیفہ کہتے ہیں کہ` ہم نے علی رضی اللہ عنہ سے کچھ پوچھا، ہم نے کہا: کیا آپ کے پاس قرآن کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی چیز ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم، جس نے دانے کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ ایک بندے کو جو قرآن کی سمجھ دیدے، یا جو اس صحیفہ میں ہے، میں نے کہا: اس صحیفہ میں کیا ہے؟ انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4773

´یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جیش العسرۃ ۱؎ (غزوہ تبوک) میں جہاد کیا، میرے خیال میں یہ میرا بہت اہم کام تھا، میرا ایک نوکر تھا، ایک شخص سے اس کا جھگڑا ہو گیا تو ان میں سے ایک نے دوسرے کی انگلی کاٹ کھائی، پھر پہلے نے اپنی انگلی کھینچی تو دوسرے آدمی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4853

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:` انگلیاں یعنی ان کی دیت دس دس اونٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4764

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` یعلیٰ رضی اللہ عنہ کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ۱؎، ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا، پھر ایک نے اپنا ہاتھ کھینچا تو دوسرے کا دانت نکل پڑا، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: تم میں سے ایک آدمی اونٹ کی طرح اپنے بھائی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4771

´یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک شخص کو نوکر رکھا، اس کی ایک آدمی سے لڑائی ہو گئی، تو اس نے اس کا ہاتھ کاٹ کھایا، چنانچہ اس کا دانت اکھڑ گیا، وہ اس کے ساتھ جھگڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: کیا وہ اپنا ہاتھ چھوڑ دیتا کہ وہ اسے اونٹ کی طرح چبا جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4846

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام دانت برابر ہیں، ہر ایک میں دیت پانچ پانچ اونٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4809

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی دیت ایک تہائی دیت تک مرد کی دیت کی طرح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4776

´صفوان بن یعلیٰ سے روایت ہے کہ` ان کے والد نے غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کیا، انہوں نے ایک نوکر رکھ لیا تھا، اس کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا تو اس آدمی نے اس (نوکر) کے ہاتھ میں دانت کاٹ لیا، جب اسے تکلیف ہوئی تو اس نے اسے زور سے کھینچا، تو اس (آدمی) کا دانت نکل پڑا، یہ معاملہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4727

´وائل حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اس قاتل کو جس نے قتل کیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اسے مقتول کا ولی پکڑ کر لایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم معاف کرو گے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: کیا قتل کرو گے؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4827

´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` دو سوکنوں میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی سے مارا، تو وہ مر گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاتلہ کے خاندان والوں کی جانب سے دیت ادا کیے جانے کا فیصلہ کیا اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک «غرہ» یعنی ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ کیا۔ ایک اعرابی (دیہاتی) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4763

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے دوسرے کا ہاتھ کاٹ لیا، پہلے نے اسے کھینچا تو دوسرے کا دانت نکل پڑا، معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ نے اسے کچھ نہ دلایا اور فرمایا: کیا چاہتے ہو کہ تم اونٹ کی طرح اپنے بھائی کا گوشت چباؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4870

´سالم بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ` ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا پھر توبہ کی، ایمان لایا، عمل صالح کیا اور ہدایت پائی؟ تو انہوں نے کہا: اس کی توبہ کہاں قبول ہو گی؟ میں نے تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: مقتول (قیامت کے روز) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4804

´قاسم بن ربیعہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ڈنڈے یا کوڑے سے غلطی سے قتل ہو جانا شبہ عمد کی طرح ہے، اس میں سو اونٹ کی دیت ہو گی جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4872

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کو قتل کرنا اور جھوٹی قسم کھانا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4738

´قیس بن عباد کہتے ہیں کہ` میں اور اشتر علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو ہم نے کہا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کوئی ایسی خاص بات بتائی جو عام لوگوں کو نہیں بتائی؟ انہوں نے کہا: نہیں، سوائے اس کے کہ جو میری اس کتاب میں موجود ہے ۱؎ پھر انہوں نے اپنی تلوار کی نیام سے ایک تحریر نکالی، اس میں لکھا تھا: سب ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4766

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے ایک آدمی کے ہاتھ میں دانت کاٹا تو اس کا دانت اکھڑ گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: تم چاہتے تھے کہ تم اپنے بھائی کا ہاتھ اونٹ کی طرح چبا ڈالو پھر آپ نے اس کی دیت نہیں دلوائی۔مکمل حدیث پڑھیئے