Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5124 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5124 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5124 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Adornment. You can read the original Sunan Nisai 5124 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5124
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Adornment
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5124 in Urdu

Read Hadith 5124 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Adornment of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5124 Urdu Translation.

´یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، اور وہ خلوق لگائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تمہاری بیوی ہے؟ کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تو اسے دھوؤ اور دھوؤ پھر نہ لگانا۔

Sunan Nisai Hadith 5124 in Arabic

Read Hadith 5124 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Adornment of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5124.

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو ، وَقَالَ عَلَى إِثْرِهِ , يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ ، فَقَالَ لَهُ : " هَلْ لَكَ امْرَأَةٌ ؟ " , قُلْتُ : لَا ، قَالَ : " فَاغْسِلْهُ ، ثُمَّ اغْسِلْهُ ، ثُمَّ لَا تَعُدْ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5124?

Imam Nasai narrated Hadith 5124 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5124?

Hadith 5124 of Sunan Nisai discusses about the Adornment.

Where can we read the complete Hadith 5124 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5124 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Adornment

حدیث نمبر 5174

´مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ` صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5070

´رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے رویفع! شاید میرے بعد تمہاری عمر لمبی ہو، لہٰذا تم لوگوں کو بتا دینا کہ جس نے کر اپنی داڑھی میں گرہ لگائی یا گھوڑے کے گلے میں تانت ڈالی (کہ نظر نہ لگے) یا کسی چوپائے کے گوبر یا ہڈی سے استنجاء کیا تو محمد اس سے بری ہیںمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5153

´معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا پہننے سے منع فرمایا، مگر ریزہ ریزہ کر کے اور سرخ گدوں پر بیٹھنے سے (بھی منع فرمایا)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5090

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خضاب نہیں لگاتے تھے، کیونکہ تھوڑی سی سفیدی آپ کے ہونٹ کے نیچے تھے، تھوڑی سی کان کے پاس ڈاڑھی میں اور تھوڑی سی سر میں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5213

´ابوبردہ کہتے ہیں کہ` علی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی! اللہ سے ہدایت اور میانہ روی طلب کرو، اور آپ نے مجھے روکا کہ انگوٹھی اس میں اور اس میں پہنوں۔ اور اشارہ کیا یعنی شہادت کی انگلی اور بیچ کی انگلی کی طرف ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5054

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» (سر کے کچھ بال منڈانے اور کچھ رکھ چھوڑنے) سے منع فرمایا ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ بن سعید اور محمد بن بشر کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5121

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی خوشبو وہ ہے کہ جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہو، عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5057

´حمید بن عبدالرحمٰن حمیری کہتے ہیں کہ` میری ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرح چار سال رہا تھا، اس نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزانہ کنگھی کرنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5134

´زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں جو کوئی عورت مسجد جائے تو خوشبو نہ لگائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5079

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، سفیدی میں ان کا سر اور ڈاڑھی دونوں «ثغامہ» کی طرح سفید تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو کسی اور رنگ سے بدل لو، لیکن کالے رنگ سے دور رہنا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5142

´اسماء بنت یزید کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت سونے کا ہار پہنے گی اللہ تعالیٰ اس کی گردن میں اسی جیسا آگ کا ہار پہنائے گا، اور جو کان میں سونے کی بالیاں پہنے گی، اللہ تعالیٰ اس کے کان میں اسی جیسی آگ کی بالیاں قیامت کے دن پہنائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5062

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کاموں کو) دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے (کوئی چیز) لیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، دیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر کام میں داہنی طرف سے ابتداء کرنا پسند فرماتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5169

´علی رضی اللہ عنہ سے روایت کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور سرخ زین (گدے) کے استعمال سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5053

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اللہ تعالیٰ نے «قزع» (سر کے کچھ بال منڈانے اور کچھ رکھ چھوڑنے) سے منع کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5154

´ابوشیخ سے روایت ہے کہ` انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا ان کے پاس کے صحابہ کرام کی ایک جماعت بھی تھی، انہوں نے کہا: کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے مگر ریزہ ریزہ کر کے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5208

´معیقیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی لوہے کی تھی جس پر چاندی چڑھی ہوئی تھی اور کبھی کبھی وہ انگوٹھی میرے ہاتھ میں بھی ہوتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5151

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال اور مردوں کے لیے حرام ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5115

´ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانتوں کو رگڑ کر باریک کرنے اور گودنے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5099

´نافع سے روایت ہے کہ` انہیں یہ بات پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جوڑوانے والی، گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5135

´عبداللہ بن مسعود کی بیوی زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ جب عشاء کے لیے مسجد جائیں تو خوشبو نہ لگائیں۔مکمل حدیث پڑھیئے