Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5336 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5336 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5336 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Decoration. You can read the original Sunan Nisai 5336 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5336
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Decoration
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5336 in Urdu

Read Hadith 5336 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Decoration of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5336 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تہبند، قمیص اور پگڑی میں کسی کو بھی کوئی تکبر (گھمنڈ) سے لٹکائے تو قیامت کے دن اللہ اس کی طرف نہیں دیکھے گا ۱؎۔

Sunan Nisai Hadith 5336 in Arabic

Read Hadith 5336 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Decoration of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5336.

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْإِسْبَالُ فِي الْإِزَارِ ، وَالْقَمِيصِ ، وَالْعِمَامَةِ ، مَنْ جَرَّ مِنْهَا شَيْئًا خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5336?

Imam Nasai narrated Hadith 5336 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5336?

Hadith 5336 of Sunan Nisai discusses about the Decoration.

Where can we read the complete Hadith 5336 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5336 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Decoration

حدیث نمبر 5326

´مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبائیں تقسیم کیں اور مخرمہ کو کچھ نہیں دیا تو مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بیٹے! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو، چنانچہ میں ان کے ساتھ گیا، انہوں نے کہا: اندر جاؤ اور آپ کو میرے لیے بلا لاؤ، چنانچہ میں نے آپ کو بلا لایا، آپ نکل ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5341

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: عورت اپنا دامن کس قدر لٹکائے؟ آپ نے فرمایا: ایک بالشت، وہ بولیں: تب تو کھلا رہ جائے گا! آپ نے فرمایا: ایک ہاتھ، اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5380

´ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ بطحاء میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ ایک لال خیمے میں تھے اور آپ کے پاس تھوڑے سے لوگ بیٹھے تھے، اتنے میں آپ کے پاس بلال رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اذان دینی شروع کی، تو اپنا منہ اِدھر اُدھر کرنے لگے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5360

´نضر بن انس کہتے ہیں کہ` میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس اہل عراق میں سے ایک شخص آیا اور بولا: میں یہ تصویریں بناتا ہوں، آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: قریب آؤ۔ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جس نے دنیا میں کوئی صورت بنائی قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5237

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بال مونڈھوں تک رکھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5329

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تکبر (گھمنڈ) سے اپنا کپڑا (ٹخنے سے نیچے) لٹکایا (یا یوں فرمایا: جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا لٹکاتا ہے) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5287

´ثابت بیان کرتے ہیں کہ` لوگوں نے انس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا، تو وہ بولے: گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں، پھر انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلی انگلی کو بلند کیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5239

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ان کے بال بڑے بڑے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے حکم دیا: انہیں اچھی طرح رکھو اور ہر روز کنگھی کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5279

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا، اور اس پر «محمد رسول اللہ» نقش تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5324

´سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفید کپڑے پہنا کرو، اس لیے کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہوتے ہیں اور اپنے مردوں کو سفید کفن دیا کرو۔ (عمرو بن علی کہتے ہیں کہ) یحییٰ نے کہا: میں نے اس روایت کو نہیں لکھا، میں نے کہا: کیوں؟ کہا: میمون بن ابی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5295

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، پھر لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے اسے نکال دیا اور فرمایا: میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5284

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر نقش کرایا ہے، لہٰذا ایسا نقش کوئی نہ کرائے، گویا میں اس کی چمک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلی میں (اب بھی) دیکھ رہا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5307

´عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` تم اپنی عورتوں کو ریشم نہ پہناؤ اس لیے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں ریشم پہنا، وہ اسے آخرت میں نہیں پہن سکے گا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5259

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو بدن پر زعفرانی رنگ لگانے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5340

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تہبند کے بارے میں جو کچھ کیا اس پر ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر عورتیں کیسے کریں؟ آپ نے فرمایا: ایک بالشت لٹکائیں، وہ بولیں تب تو ان کے قدم کھل جائیں گے! آپ نے فرمایا: پھر ایک ہاتھ اور لٹکا لیں، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5298

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا کو ریشم کی دھاری والی قمیص پہنے دیکھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5268

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5318

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دیکھا، وہ دو کپڑے زرد رنگ کے پہنے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: یہ کفار کا لباس ہے، اسے مت پہنو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5369

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتوں کے دو تسمے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5361

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی تصویر بنائی، تو اسے عذاب ہو گا یہاں تک کہ وہ اس میں روح ڈال دے، اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے