Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5515 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5515 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5515 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Seeking Refuge With Allah. You can read the original Sunan Nisai 5515 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5515
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Seeking Refuge With Allah
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5515 in Urdu

Read Hadith 5515 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Seeking Refuge With Allah of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5515 Urdu Translation.

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو اور موت اور زندگی کے فتنے سے، قبر کے عذاب سے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو۔

Sunan Nisai Hadith 5515 in Arabic

Read Hadith 5515 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Seeking Refuge With Allah of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5515.

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَأَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " عُوذُوا بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ ، عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5515?

Imam Nasai narrated Hadith 5515 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5515?

Hadith 5515 of Sunan Nisai discusses about the Seeking Refuge With Allah.

Where can we read the complete Hadith 5515 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5515 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Seeking Refuge With Allah

حدیث نمبر 5434

´ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ابن عابس! کیا میں تمہیں نہ بتاؤں؟ یا کہا: کیا میں تمہیں خبر نہ دوں سب سے بہتر پناہ کی جس کے ذریعہ پناہ مانگنے والے پناہ مانگیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5478

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الهم والحزن والكسل والبخل والجبن وضلع الدين وغلبة الرجال» اے اللہ! فکر و سوچ، رنج و غم، کاہلی و بزدلی، بخیلی و کنجوسی، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5524

´شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدالاستغفار یہ ہے کہ بندہ کہے: «اللہم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بذنبي وأبوء لك بنعمتك على فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت» اے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5466

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگو فقر سے، قلت اور ذلت سے اور ظلم کرنے اور کیے جانے سے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5502

´عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تو سفر پر جاتے وقت کی دشواری و پریشانی، لوٹنے کے وقت کے رنج و غم، خوشحالی کے بعد بدحالی، مظلوم کی بد دعا اور بری صورت حال سے پناہ مانگتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5483

´عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ` میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الجبن والبخل وسوء العمر وفتنة الصدر وعذاب القبر» اے اللہ! میں بزدلی، کنجوسی، بری عمر، دل کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5453

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والجبن والبخل وفتنة الدجال وعذاب القبر» اے اللہ! میں کاہلی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، کنجوسی سے، دجال کے فتنے سے، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5485

´عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے۔ یہ روایت مرسل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5520

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جہنم کی) آگ کے عذاب، قبر کے عذاب، موت اور زندگی کے فتنے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5511

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے پناہ مانگتے تھے، فرماتے تھے: قبر کے عذاب سے، جہنم کے عذاب سے، موت اور زندگی کے فتنے سے اور مسیح دجال (کانا دجال) کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5464

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` آپ کہا کرتے تھے: «‏اللہم إني أعوذ بك من القلة والفقر والذلة وأعوذ بك أن أظلم أو أظلم» اے اللہ! میں قلت سے، فقر سے، ذلت سے، تیری پناہ مانگتا ہوں اور ظلم کرنے اور کئے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5438

´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی نکیل پکڑ کر آگے آگے چل رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: عقبہ! کیا میں تمہیں دو بہترین سورتیں نہ بتاؤں جو مجھے پڑھائی گئی ہیں؟ پھر آپ نے مجھے «‏قل أعوذ برب الفلق‏» اور «قل أعوذ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5504

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مستقل رہنے کی جگہ میں برے اور خراب پڑوسی سے اللہ کی پناہ مانگو، اس لیے کہ صحراء کا پڑوسی ۱؎ تو تم سے جدا ہی ہو جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5505

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: میری خدمت کے لیے اپنے لڑکوں میں سے ایک لڑکا تلاش کرو، تو ابوطلحہ مجھے اپنے پیچھے بٹھائے ہوئے لے کر نکلے۔ چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا تھا، جب جب آپ قیام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5461

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللہم إني أعوذ بك من العجز والكسل والبخل والجبن والهرم وعذاب القبر وفتنة المحيا والممات» اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی و بے بسی، سستی و کاہلی، بخیلی و کنجوسی، بزدلی و کم ہمتی، بڑھاپے، قبر کے عذاب اور موت و زندگی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5442

´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ ان جیسی آیات پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں، «قل أعوذ برب الفلق‏» پوری سورت اور «قل أعوذ برب الناس» پوری سورۃ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5456

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرض اور معصیت (گناہ) سے پناہ مانگتے تھے، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ قرض سے بہت پناہ مانگتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جو قرض دار ہو گا وہ بولے گا تو جھوٹ بولے گا اور وعدہ کرے گا تو وعدہ خلافی کرے گا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5443

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جابر! پڑھو، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں کیا پڑھوں؟ اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: پڑھو «قل أعوذ برب الفلق» اور «‏قل أعوذ برب الناس» مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5454

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من العجز والكسل والهرم والبخل والجبن وأعوذ بك من عذاب القبر ومن فتنة المحيا والممات» اے اللہ! میں عاجزی، کاہلی، بڑھاپے، کنجوسی، اور بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، نیز قبر کے عذاب سے اور موت اور زندگی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5536

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بستر پر ڈھونڈا تو آپ کو نہیں پایا، چنانچہ میں نے اپنا ہاتھ بستر کے سرہانے پر پھیرا تو وہ آپ کے قدموں کے تلوے سے جا لگا، دیکھا تو آپ سجدے میں تھے، اور فرما رہے تھے: «أعوذ بعفوك من عقابك وأعوذ برضاك من سخطك وأعوذ بك منك» ..مکمل حدیث پڑھیئے