Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5558 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5558 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5558 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5558 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5558
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5558 in Urdu

Read Hadith 5558 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5558 Urdu Translation.

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

Sunan Nisai Hadith 5558 in Arabic

Read Hadith 5558 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5558.

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ : " نَهَى أَنْ يُنْبَذَ الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا ، وَنَهَى أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5558?

Imam Nasai narrated Hadith 5558 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5558?

Hadith 5558 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5558 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5558 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5611

´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکتا ہوں، جس کے زیادہ پی لینے سے نشہ آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5578

´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی چیز خمر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5730

´عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ` عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کا دو تہائی جل نہ جائے اور ایک تہائی باقی نہ رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5574

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوکھی کھجور اور کشمش (سوکھے انگور) ملا کر اور سوکھی کھجور اور ادھ کچی کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: کشمش کی الگ، سوکھی کھجور کی الگ اور ادھ کچی کھجور کی الگ نبیذ بناؤ۔ ابوعبدالرحمٰن مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5595

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی شراب کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: ہر شراب جو نشہ لائے حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5708

´ابورافع سے روایت ہے کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تمہیں نبیذ میں تیزی آ جانے کا اندیشہ ہو، تو اسے پانی ملا کر ختم کر دو، عبداللہ (راوی) کہتے ہیں: اس سے پہلے کہ اس میں تیزی آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5642

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5669

´عبدالرحمٰن بن حارث کہتے ہیں کہ` میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: شراب سے بچو، کیونکہ یہ برائیوں کی جڑ ہے، تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں ایک شخص تھا جو بہت عبادت گزار تھا، اسے ایک بدکار عورت نے پھانس لیا، اس نے اس کے پاس ایک لونڈی بھیجی اور اس سے کہلا بھیجا کہ ہم تمہیں گواہی دینے کے لیے بلا رہے ہیں، چنانچہ وہ اس کی لونڈی کے ساتھ گیا، وہ جب ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5555

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سوکھی کھجور اور انگور کو ملانے، کچی اور سوکھی کھجور کو اور کچی اور ادھ کچی کھجوروں کو ملانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5710

´عتبہ بن فرقد کہتے ہیں کہ` نبیذ جسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پیا کرتے تھے، وہ سرکہ ہوتا تھا ۱؎۔ اس کی صحت پر سائب کی یہ حدیث دلیل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5545

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب شراب حرام کی گئی تو اس وقت لوگوں کی شراب گدر (ادھ کچی) اور سوکھی کھجور کی ہوتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5626

´ابورجاء کہتے ہیں کہ` میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا: کیا وہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: حرام ہے، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا (یعنی بعض صحابہ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز روغنی گھڑا، کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5597

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے «بتع» (یعنی شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ہر وہ شراب جو نشہ لائے حرام ہے، اور «بتع» شہد کی نبیذ ہوتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5671

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جس نے شراب پی اور اسے نشہ (گرچہ) نہیں ہوا، جب تک اس کا ایک قطرہ بھی اس کے پیٹ یا اس کی رگوں میں باقی رہے گا ۱؎ اس کی کوئی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ مر گیا تو کافر کی موت مرے گا ۲؎، اور اگر اسے نشہ ہو گیا تو اس کی نماز چالیس دن تک قبول نہیں ہو گی، اور اگر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5660

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` «اسراء» (معراج) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5657

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں (مخصوص) برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، لیکن اب تمہیں جو بہتر لگے اس میں نبیذ تیار کرو، البتہ ہر نشہ لانے والی چیز سے بچو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5603

´عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ` عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کے دو حصے (جل کر) ختم نہ ہو جائیں اور ایک حصہ باقی رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5569

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور اور پکی کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی ادھ کچی کھجور اور انگور کی ایک ساتھ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگوؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5706

´ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کعبے کے پاس پیاسے ہو گئے، تو آپ نے پانی طلب کیا۔ آپ کے پاس مشکیزہ میں بنی ہوئی نبیذ لائی گئی۔ آپ نے اسے سونگھا اور منہ ٹیڑھا کیا (ناپسندیدگی کا اظہار کیا) فرمایا: میرے پاس زمزم کا ایک ڈول لاؤ، آپ نے اس میں تھوڑا پانی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5699

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے ان سے مشروبات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ہر اس چیز سے بچو جو نشہ لائے۔مکمل حدیث پڑھیئے