Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5586 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5586 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5586 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5586 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5586
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5586 in Urdu

Read Hadith 5586 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5586 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے۔ حسین کہتے ہیں: امام احمد نے کہا: یہ صحیح حدیث ہے۔

Sunan Nisai Hadith 5586 in Arabic

Read Hadith 5586 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5586.

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ " ، قَالَ الْحُسَيْنُ ، قَالَ أَحْمَدُ : وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5586?

Imam Nasai narrated Hadith 5586 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5586?

Hadith 5586 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5586 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5586 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5550

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لاکھی، روغنی اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بھگو کر پینے سے منع فرمایا ۱؎، اور اس بات سے کہ پکی اور کچی کھجور ملا کر نبیذ بنائی جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5592

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5609

´ابوجویریہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا: ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، (یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5599

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے اور معاذ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں؟ آپ نے فرمایا: (جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینامکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5685

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ان سے مشروبات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نشہ لانے والی چیز سے روکتے تھے۔ «واعتلوا بحديث عبداللہ بن شداد عن عبداللہ بن عباس» لوگوں نے عبداللہ بن شداد کی (آگے آنے والی) اس حدیث سے دلیل پکڑی ہے جو عبداللہ بن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5738

´عبداللہ دیلمی کے والد فیروز رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم انگور والے لوگ ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت نازل فرما دی ہے، اب ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: اسے سکھا کر منقیٰ بنا لو۔ میں نے کہا: تب ہم منقیٰ کا کیا کریں؟ آپ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5607

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں «بتع» اور «مزر» کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: «بتع» کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور «مزر» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5722

´داود کہتے ہیں کہ` میں نے سعید بن المسیب سے پوچھا: وہ کون سا مشروب ہے جسے عمر رضی اللہ عنہ نے حلال قرار دیا؟ وہ بولے: جو اس قدر پکایا جائے کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہو جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5704

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ لوگ ثقہ اور عادل ہیں اور روایت کی صحت میں مشہور ہیں۔ اور عبدالملک ان میں سے کسی ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5611

´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکتا ہوں، جس کے زیادہ پی لینے سے نشہ آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5557

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگور اور سوکھی کھجور کو نہ ملاؤ اور نہ ہی ادھ کچی اور خشک کھجور کو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5602

´ابن سیرین کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5748

´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبیذ کے بارے میں کہا: نبیذ کی شراب اس کی تل چھٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5642

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5680

´ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر برتن میں پیو، لیکن اتنا نہیں کہ مست ہو جاؤ ۱؎۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے، اس میں ابوالاحوص سلام بن سلیم نے غلطی کی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ سماک کے تلامذہ میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5760

´ابن شبرمہ کہتے ہیں کہ` طلحہ رضی اللہ عنہ نے کوفہ والوں سے کہا: نبیذ میں فتنہ ہے اس میں چھوٹا بڑا ہو جاتا ہے اور بڑا بوڑھا ہو جاتا ہے، وہ (ابن شبرمہ) کہتے ہیں: اور جب کسی شادی کا ولیمہ ہوتا تو طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما دودھ اور شہد پلاتے۔ طلحہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: آپ نبیذ کیوں نہیں پلاتے؟ وہ بولے: مجھے ناپسند ہے کہ میری وجہ سے کسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5739

´فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے انگور کے باغات ہیں ہم ان کا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ان کا منقیٰ اور کشمش بنا لو، ہم نے عرض کیا: پھر منقے اور کشمش کا کیا کریں، آپ نے فرمایا: صبح کو بھگاؤ اور شام کو پی لو، اور شام کو بھگاؤ صبح کو پی لو، اور اسے مشکیزوں میں بھگاؤ، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5677

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں شراب پی اور وہ اسے ہمیشہ پیتا رہا، اسے آخرت کی (پاکیزہ) شراب نہ ملے گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5728

´بشیر بن مہاجر کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے پوچھا: شیرہ (رس) کس قدر پکایا جائے۔ انہوں نے کہا: اس وقت تک پکاؤ کہ اس کا دو تہائی جل جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5567

´قتادہ کہتے ہیں کہ` انس رضی اللہ عنہ ہمیں ایک طرف سے پکی ہوئی کھجور کے بارے میں کاٹ کر پھینکنے کا حکم دیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے