Open Menu

Sunan Nisai Hadith 5608 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 5608 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 5608 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Drinks. You can read the original Sunan Nisai 5608 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 5608
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Drinks
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 5608 in Urdu

Read Hadith 5608 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5608 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «مزر» نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: «مزر» کیا ہوتا ہے؟ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے، آپ نے فرمایا: کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔

Sunan Nisai Hadith 5608 in Arabic

Read Hadith 5608 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Drinks of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 5608.

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرَ آيَةَ الْخَمْرِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ ؟ ، قَالَ : " وَمَا الْمِزْرُ ؟ " ، قَالَ : حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ ، فَقَالَ : " تُسْكِرُ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 5608?

Imam Nasai narrated Hadith 5608 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 5608?

Hadith 5608 of Sunan Nisai discusses about the Drinks.

Where can we read the complete Hadith 5608 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 5608 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Drinks

حدیث نمبر 5754

´ابواسامہ کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن مبارک کو کہتے ہوئے سنا: میں نے کسی سے نشہ لانے والی چیز کی رخصت صحیح روایت کے ساتھ نہیں سنی سوائے ابراہیم نخعی کے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5712

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جیشان کا ایک شخص (جیشان یمن کا ایک قبیلہ ہے) آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مکئی کے بنے اس مشروب کے بارے میں پوچھا جسے وہ اپنے ملک میں پیتے تھے اور اسے «مزر» کہتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا وہ نشہ لاتا ہے؟ وہ بولا: جی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5753

´ابن شبرمہ کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ ابراہیم نخعی پر رحم کرے، لوگ نبیذ کے سلسلے میں سختی کرتے ہیں اور وہ اس کی اجازت دیتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5716

´مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سعد کے انگور کے باغ تھے اور ان میں بہت انگور ہوتے تھے۔ اس (باغ) میں ان کی طرف سے ایک نگراں رہتا تھا، ایک مرتبہ باغ میں بکثرت انگور لگے، نگراں نے انہیں لکھا: مجھے انگوروں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں ان کا رس نکال لوں؟، تو سعد رضی اللہ عنہ نے اسے لکھا: جب میرا یہ خط تم تک پہنچے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5569

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور اور پکی کھجور کی ایک ساتھ نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی ادھ کچی کھجور اور انگور کی ایک ساتھ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ بھگوؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5715

´طاؤس سے روایت ہے کہ` وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5727

´ابورجاء کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے اس طلاء کے بارے میں پوچھا جو جل کر نصف رہ گیا ہو، تو انہوں نے کہا: اسے مت پیو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5581

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5612

´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکا جسے زیادہ پینے سے نشہ آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5599

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے اور معاذ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں؟ آپ نے فرمایا: (جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینامکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5728

´بشیر بن مہاجر کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے پوچھا: شیرہ (رس) کس قدر پکایا جائے۔ انہوں نے کہا: اس وقت تک پکاؤ کہ اس کا دو تہائی جل جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5646

´عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے کدو کی تونبی، لاکھی برتن، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» رسول جو کچھ تمہیں دیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5594

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5555

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` سوکھی کھجور اور انگور کو ملانے، کچی اور سوکھی کھجور کو اور کچی اور ادھ کچی کھجوروں کو ملانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5623

´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا، ان سے «جر» کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے: اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ہے، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا۔ چنانچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا، وہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5576

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے: کھجور اور انگور۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5629

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5573

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھ کچی کھجور اور کشمش، ادھ کچی کھجور اور سوکھی کھجور کو ملانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ان میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5625

´ابواسحاق شیبانی بیان کرتے ہیں کہ` میں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرے اور سفید لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 5591

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے