Open Menu

Sunan Nisai Hadith 1671 - Read Hadith in Arabic with English/Urdu Translation

Read the complete Sunan Nisai Hadith 1671 at UrduPoint with English and Urdu Translation. Hadith 1671 of Sunan Nisai is narrated by Imam Nasai in the Chapter Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) And Voluntary Prayers During The Day. You can read the original Sunan Nisai 1671 Hadith in Arabic on this page and its translation in Urdu and English to understand its meaning.

  • Hadith No 1671
  • Book Name Sunan Nisai
  • Chapter Name Qiyam Al-Lail The Night Prayer And Voluntary Prayers During The Day
  • Writer Imam Nasai
  • Writer Death 303 ھ
Urdu Hadith Arabic Hadith

Sunan Nisai Hadith 1671 in Urdu

Read Hadith 1671 of Sunan Nisai in Urdu Translation narrated by Imam Nasai in Chapter Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) And Voluntary Prayers During The Day of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 1671 Urdu Translation.

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: دو دو رکعت ہے، لیکن اگر تم میں سے کوئی صبح ہو جانے کا خطرہ محسوس کرے، تو ایک رکعت پڑھ کر وتر کر لے۔

Sunan Nisai Hadith 1671 in Arabic

Read Hadith 1671 of Sunan Nisai narrated by Imam Nasai in Chapter Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) And Voluntary Prayers During The Day of Sunan Nisai at UrduPoint. The following is the complete Sunan Nisai Hadith 1671.

أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ سَعِيدٍ ، قال : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، قال : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، قال : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ، قال : حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُمْ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ , قَالَ : " مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِنْ خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ فَلْيُوتِرْ بِوَاحِدَةٍ " .

Who narrated Sunan Nisai Hadith 1671?

Imam Nasai narrated Hadith 1671 of Sunan Nisai.

What is the topic of Sunan Nisai Hadith 1671?

Hadith 1671 of Sunan Nisai discusses about the Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) And Voluntary Prayers During The Day.

Where can we read the complete Hadith 1671 of Sunan Nisai?

You can read the complete Hadith 1671 of Sunan Nisai in Arabic with Urdu and English translation at UrduPoint.

More Hadiths From : Sunan Nisai - The Book Of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) And Voluntary Prayers During The Day

حدیث نمبر 1664

´عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جہر سے قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اعلان کر کے صدقہ کرتا ہے، اور جو آہستہ قرآن پڑھتا ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو چھپا کر چپکے سے صدقہ کرتا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1603

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رمضان میں ایمان کی حالت میں ثواب کی نیت سے (رات کا) قیام کرے گا، تو اس کے گناہ جو پہلے ہو چکے ہوں بخش دیے جائیں گے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1612

´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور فاطمہ کو (دروازہ کھٹکھٹا کر) بیدار کیا، اور فرمایا: کیا تم نماز نہیں پڑھو گے؟ تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہماری جانیں تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں، جب وہ انہیں اٹھانا چاہے گا اٹھا دے گا، جب میں نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1694

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور وتر ایک رکعت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1803

´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بارہ رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو اس کے بعد، دو عصر سے پہلے، دو مغرب کے بعد اور دو صبح سے پہلے۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1619

´ربیعہ بن کعب الاسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمرے کے پاس رات گزارتا تھا، تو میں آپ کو سنتا جب آپ رات میں اٹھتے، تو دیر تک «سبحان اللہ رب العالمين» کہتے، پھر «سبحان اللہ وبحمده» دیر تک کہتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1600

´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں چٹائی سے گھیر کر ایک کمرہ بنایا، تو آپ نے اس میں کئی راتیں نمازیں پڑھیں یہاں تک کہ لوگ آپ کے پاس جمع ہونے لگے، پھر ان لوگوں نے ایک رات آپ کی آواز نہیں سنی، وہ سمجھے کہ آپ سو گئے ہیں، تو ان میں سے کچھ لوگ کھکھارنے لگے، تاکہ آپ ان کی طرف نکلیں تو آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1637

´معتمر بن سلیمان کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے والد کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات میں موسیٰ علیہ السلام پر سے گزرے، اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1736

´عبدالرحمٰن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «‏سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد‏» پڑھتے تھے۔ نیز محمد بن جحادہ نے اسے زبید سے روایت کیا ہے، اور انہوں نے بھی ذر کا ذکر نہیں کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1787

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابو جعفر رازی حدیث میں قوی نہیں ہیں، (اسی لیے سند میں سے ایک راوی اسود کو ساقط کر دیا ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1689

´سعید بن یسار کہتے ہیں کہ` ابن عمر رضی اللہ عنہم نے مجھ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر وتر پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1764

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں کی طرح مت ہو جانا، وہ رات میں قیام کرتا تھا (تہجد پڑھتا تھا)، پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1614

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان کے مہینے کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں ۱؎، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1745

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی، تو ایک شخص نے سورۃ «‏سبح اسم ربك الأعلى» پڑھی، تو جب آپ نماز پڑھ چکے تو آپ نے پوچھا: «‏سبح اسم ربك الأعلى» کس نے پڑھی ہے؟ تو ایک شخص نے عرض کیا: میں نے، تو آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1678

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی وصیت کی ہے: وتر پڑھ کر سونے کی، ہر مہینہ تین دن کے روزے رکھنے کی، اور چاشت کی دونوں رکعتیں پڑھنے کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1632

´حماد بن سلمہ سلیمان تیمی سے، سلیمان تیمی ثابت سے اور ثابت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس رات مجھے معراج ہوئی میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سرخ ٹیلے کے پاس آیا، اور وہ کھڑے اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1622

´حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات میں اٹھتے تو مسواک سے اپنا منہ ملتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1752

´عبدالرحمٰن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے، اور سلام پھیرنے کے بعد «سبحان الملك القدوس» تین بار کہتے، اور اس کے ذریعہ اپنی آواز بلند کرتے۔ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1700

´ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر تین رکعت پڑھتے تھے، پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى‏» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو اللہ أحد» پڑھتے، اور دعائے قنوت رکوع سے پہلے پڑھتے، پھر جب (وتر سے) فارغ ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1631

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب روزے داود علیہ السلام کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہترین نماز داود علیہ السلام کی نماز ہے، وہ آدھی رات تک سوتے تھے، پھر تہائی ..مکمل حدیث پڑھیئے