Selab Se Mutasira 9 Izlaa K Sachools Ki Report Wazir E Aala Ko Pesh
سیلاب سے متاثرہ 9اضلاع کے سکولوں کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
صرف دو اضلاع میں نقصان کامالی تخمینہ13.026ملین تک پہنچ گیا۔۔۔۔ ڈی جی خان میں 82‘لیہ 158‘میانوالی 75،راجن پور82،مظفر گڑھ 39،جھنگ 65،بھکر 7،رحیم یار خان 25‘ خوشاب میں 89سکول شدید متاثر ہوئے ‘وزیراعلیٰ نے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی
ثناء اللہ ناگرہ منگل 11 اگست 2015
(جاری ہے)
لیہ کے 1665سکولوں میں 158،میانوالی کے 1208سکولوں میں75،راجن پورکے 1156میں82سکول،مظفر گڑھ کے 2093میں 39سکول،جھنگ کے 1601سکولوں میں 65سکول،بھکر کے 1344میں 7سکول،رحیم یار خان کے 3244میں 25جبکہ ضلع خوشاب کے 993سکولوں میں سے 89سکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔ان سکولوں میں طلباء و طالبات کے پرائمری سکولوں کی تعداد 504،ایلیمنٹری 69جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی تعداد 49ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے متاثر ہونے والے 622سکولوں میں 95849طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں،اسی طرح سیلاب زدہ اضلاع میں 144سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں 15707افراد کو امدای سرگرمیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ضلع لیہ کے سکولوں میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپوں میں8379افراد،میانوالی 124،راجن پور2351،مظفر گڑھ552،رحیم یار خان4101جبکہ خوشاب کے سکولوں میں قائم کیے گئے متاثرین سیلاب کے ریلیف کیمپوں میں 200افراد کوضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے تباہ حال سکولوں میں تاحال پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث صرف دو اضلاع کے علاوہ باقی اضلاع کے سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سروے کے تحت نقصانات کا مالی تخمینہ لگائے گئے اضلاع میں ضلع بھکر کے متاثرہ سکولوں کے نقصانات کا مالی تخمینہ 3.026ملین جبکہ رحیم یار خان کے سکولوں کا تخمینہ10ملین روپے لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر ہونے والے سکولوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پربھی پیش کی جا رہی ہے۔Selab Se Mutasira 9 Izlaa K Sachools Ki Report Wazir e Aala Ko Pesh is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 August 2015 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
متعلقہ عنوان :
لاہور کے مزید مضامین :
مقبرہ جانی خان
Maqbara Jaani Khan
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
Khamosh Saltanat
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
Ali Chaudhry Ki Digital Saltanat
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
Pakistan Navy: Tale of Seven Decades
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
Blue Economy Ke liye Samandar Ke Hawale se La-ilmi Khatm Kerne ki Zarorat
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
Jhoot Ke Nuqsanat Aur Humara Muashra
عالمی یوم ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی
World Hydrography Day
پاکستان، آفات اور الخدمت
alkhidmat
حنین ، صلاح الدین اور ہم ---ذمہ دار کون ؟
Hanain Salahuddin or hum
یوم قرارداد پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار
yom qarardad Pakistan aur sabz hilali parchmon ki bahhar
قرار داد لاہور،پس منظر و پیش منظر
qarar daad Lahore pas manzar o paish manzar
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال
-
ہندوستان کی تاریخ میں تاریخ ساز کردار اداکرنے والے ضلع جھنگ کا پس منظر اور تعارف
-
علم کی شمع روشن کرنے والے ڈاکٹر ساجد اقبال شیخ تحسین کے مستحق ہیں!!!
-
پاکستان میں شعبہ نرسنگ کی جدت ساز باہمت خاتون ،، مسز کوثر پروین ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب
-
چنیوٹ کا عمر حیات محل جو تاج محل سے مماثلت بھی رکھتا ہے