وزیراعظم آزاد کشمیرکا حویلی پہنچنے پر شاندار استقبال

بدھ 27 مارچ 2019 17:46

حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزراء کرام کے ہمراہ حویلی جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں وزیر اعظم کو خطاب پر بلانے سے پہلے چوہدری محمد عزیز نے کارکنان کو کھڑے ہو کر استقبال کرنے کو کہا کارکنان نے جئے فاروق حیدر ، جئے نواز شریف کے نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد عزیز نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو تعمیر و ترقی کاہیرو اور نام اور کام کا حیدر قرار دیتے ہوئے بلایا تو سینکڑوں نے ان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں