ایبٹ آباد۔ محکمہ جنگلات بیرن گلی رینج کی گاڑی کھائی میں گرنےسے محکمہ جنگلات کا فارسٹ گارڈ شہید، دو شدید زخمی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ٹھنڈیانی سیالکوٹ کے قریب محکمہ جنگلات بیرن گلی رینج کی گاڑی کھائی میں گرنےسے محکمہ جنگلات کا فارسٹ گارڈ شہید جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں ذیشان شاہ فارسٹ گارڈ شہید جبکہ زخمیوں میں جواد شاہ فارسٹ گارڈ اور ایک مقامی شخص حمیداللّہ شامل ہیں ۔حاثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فورََا جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں