ایبٹ آباد پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا

جمعہ 29 مارچ 2024 13:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے موجودہ سیکورٹی حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے داخلی و خارجی مقامات سمیت دونوں موٹروے انٹرچیجز اور اندرون شہر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگانے سمیت مشکوک ایریاز میں سرچ آپریشنز کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران تمام ناکہ بندی پوائنٹس پر گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ضلع پولیس سربراہ نے عوام سے تعاون اور شہریوں کو اپنے اردگرد کے ایریا میں نظر رکھنے، کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کنٹرول پر دینے کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کو شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور موثر سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں