بگنوتر کی منسوخ سکیموں پر جلد کام شروع ، بچیاں جلد ڈگری کالج میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں گی،ایم پی اے رجب علی عباسی

جمعہ 29 مارچ 2024 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی نے کہا ہے کہ بگنوتر کی تمام رکی اور منسوخ شدہ سکیموں پر جلد کام شروع ہوں گے، ہماری بچیاں جلد ڈگری کالج میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوں گی، سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا مسعود سے ملاقات میں پی کے 43 میں سکولوں اور کالجز کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

وہ جمعے کو وی سی چیئرمین بگنوتر شیراز خان اور امتیاز خان نے علاقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر بگنوتر کے راستوں اور پانی کے حوالہ سے پہلے سے جاری کردہ ٹینڈر پر کام شروع کروانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسپل گرلز کالج بگنوتر نے بھی کالج کی موجودہ پوزیشن سے رکن صوبائی اسمبلی کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

رجب عباسی نے تمام بند سکیموں پر جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی، کالج میں کلاسوں کو شروع کرنے کیلئے فنڈ سے متعلق کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے ملاقات میں یقین دلایا تھا کہ ان مسائل کو حل کر دیا جائے گا، انشااﷲ بگنوتر کالج میں تعلیمی سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا، ہماری طالبات اس درسگاہ میں اعلیٰ تعلیمی سہولت سے مستفید ہوں گی، پانی کی رکی سکیم پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا، ایکسیئن پبلک ہیلتھ سے رابطہ کر کے اس سکیم کو ریوائز کرنے کا کہا ہے جس پر ایکسین نے کیس پشاور سیکرٹری کو منظوری کیلئے بھیج دیا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی نے وی سی چیئرمین بگنوتر شیراز خان کو یقین دلایا کہ بگنوتر کی تمام رکی اور منسوخ شدہ سکیموں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں