انجمن آڑھتیان/ آڑھتیان ایسوسی ایشن سبزی منڈی کے حوالہ سے اجلاس،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت لیبر کورٹ ہزارہ ڈویژن کے فیصلہ کی روشنی میں انجمن آڑھتیان/ آڑھتیان ایسوسی ایشن سبزی منڈی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں تاجر نمائندوں اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے لیبر کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں رجسٹرار ٹریڈ یونین ہزارہ ڈویژن کو ٹی ایم او ایبٹ آباد کے ساتھ انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے15 دن کے اندر مشاورت سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، صدر آل ٹریڈ یونین، صدر سبزی منڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ہری پور اور دیگر نمائندوں اور افسران نے شرکت کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں