ایبٹ آباد میں بارش ، ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

پیر 15 اپریل 2024 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے باعث تمام ریسکیو سٹیشنوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24/7 ہائی الرٹ ہیں ریسکیو سٹیشنوں پر موجود اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں