پروفیسرڈاکٹرآصف کریم کو ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا ڈین تعینات کر دیا گیا

پیر 15 اپریل 2024 13:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم کو ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا ڈین تعینات ہونے پر پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم نے بورڈ آف گورنرز کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے چیئرمین مشتاق جدون اور دیگر تمام ممبران کی جانب سے سینئر ترین پروفیسر کی بطور ڈین ایوب میڈیکل کالج تعیناتی سے ادارہ بہتری کی جانب گامزن ہو گا، ہم امید کرتے ہیں کہ نو تعینات ڈین ایوب میڈیکل کالج اور چیف ایگزیکٹو ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر تمام ملازمین کو ساتھ لیکر ادراہ کو بہترین انداز میں چلائیں گے۔

ترجمان پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر آصف کریم ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں اور ملازمین کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، اس سلسلہ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈین اور بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں