عیدالفطرتعطیلات کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے گلیات جانے والا جی ڈی اے کاعملہ واپس اپنے دفاتر پہنچ گیا

پیر 15 اپریل 2024 13:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے گلیات جانے والا عملہ بحفاظت واپس اپنے دفاتر پہنچ گیا۔ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی سہولت کیلئے نتھیاگلی اور چھانگلہ گلی میں جی ڈی اے کے کنٹرول رومز قائم کئے گئے تھے، گلیات کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے گئے تھے جن پر کنٹرول روم کے نمبر نمایاں طور پر آویزاں تھے تاکہ سیاح کسی بھی ضرورت یا مشکل کی صورت میں رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی آمد کے دوران ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کیلئے جی ڈی اے کا صفائی کا عملہ سڑک کنارے سے ملبہ، کچرا اور پتھر صاف کرنے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ عید کی تعطیلات کے دوران تقریباً تین لاکھ سیاحوں نے گلیات کا دورہ کیا۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے پہلے سے تیار شدہ واش رومز بنائے گئے تھے، یہ مرکزی بی این اے روڈ کے ساتھ اور گلیات کے قصبہ کے علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ رخ علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور تمام فیلڈ سٹاف کے ہمراہ عید کی تعطیلات کے دوران گلیات میں موجود تھے تاکہ جی ڈی اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیاحوں کی سہولت کی خدمات کی نگرانی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں