کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دوسرا اجلاس، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 16:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین جمیل احمد کی زیر صدارت دوسرا اجلاس کمشنر ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان، ممبران بورڈ رکن صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، مسرور احمد جبکہ زوم پر آن لائن انجینئر رقیب خان،عارف اسلم اور دولت خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیگل ایڈوائزر تسلیم خان اور کے ڈی اے کے افسران افتخار احمد، اسد خان، ظہور احمد سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیزن کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلڈنگ پلان اپروول کمیٹی اور دیگر ضروری معاملات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی قسم کا دبائو قبول کئے بغیر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں