ایبٹ آباد،خانہ کاشت سے متعلق شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل اے سی ریونیو کا ریکارڈ کا معائنہ

منگل 16 اپریل 2024 17:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) خانہ کاشت سے متعلق لوگوں کے مسائل کے حل اور پروفارمنس کے جائزے کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود ریونیو آفیسر(خانہ کاشت)نے نواز حسن عباسی کے ہمراہ ریکارڈ کا معائنہ کیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق شہریوں کے خانہ کاشت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں قلیل عرصہ میں 3200 کنال رقبہ کو خانہ کاشت سے خانہ ملکیت میں تبدیل کیا گیا ہے جس سے مجموعی طور پر کل 3500 مالکان اراضی مستفید ہوئے ہیں جن میں سے بہت سے مالکان کے دیرینہ مسائل جو کہ عدالتوں میں زیر التوا تھے ملکیت میں تبدیلی سے فورا حل ہو چکے ہیں۔ مالک اب اپنی اراضی خرید و فروخت کر سکتا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ خانہ کاشت سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنے متعلقہ حلقہ پٹواری یا دفتر ریونیو آفیسر بمقام پرانی تحصیل بلڈنگ تشریف لائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں