کینٹ بورڈ ایبٹ آباد میں عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 16 اپریل 2024 21:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے گئے۔ ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ ایبٹ آباد ڈاکٹر علی رضا نے شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے منگل کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری سعید گل اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے۔ شہر یوں کی جانب سے سوریج،ٹیکس اور دیگر مسائل پیش کیے گئے۔ ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر نے متعلقہ افسران کو عوام کے مسائل حل کر کے داد رسی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں