اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کا پٹرول پمپس اور نان بائی شاپس کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 12:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/ کنزیومر پروٹیکشن محمد ابراہیم نے شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عمل درآمد یقینی بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر کے پیٹرول پمپس سمیت نانبائیوں کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/ کنزیومر پروٹیکشن محمد ابراہیم نے نان بائیوں کی جانب سے روٹی کے ویٹ میں کمی پر متعلقہ افراد پر جرمانہ سمیت مختلف کو نوٹسز جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حکومت کی جانب سے مقررہ مقدار میں روٹی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کسی کو بھی کم وزن روٹی فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا کرنے والے نان بائی جرمانوں سمیت سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں