ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز

منگل 30 اپریل 2024 14:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نزیر کی زیر نگرانی پولیس لائن میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس کمانڈوز کے کیو آر ایف، آر ایف ایف، ایلیٹ فورس دستوں سمیت دیگر بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے فرضی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا اور فرضی کارروائی عمل میں لائی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں