احمد پور سیال: دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد

پیر 3 جولائی 2023 23:58

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2023ء) ماڑی شاہ سخیرہ کے نزدیک دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو122نے سرچ آپریشن کے بعدسیلفی بنانے کی کوشش میں دریائے چناب کی طاقتور موجوں کی نذر ہونے والے تینوں نوجوانوں عبدالوہاب ، عدیل اور تیمور کی ڈیڈ باڈیز برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیں ۔تینوں نوجوانوں کی میتیں جب ان کے آبائی علاقہ موضع بوڑانہ پہنچیں تو علاقہ بھر میں کہرا مچ گیا ۔ ہر آنکھ اشکبار تھی ۔فضا سوگوار ہوگئی۔ تینوں متوفیان کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈوبنے والے ان کے دو ساتھیوں کو زندہ بچا لیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں