موضع صدقانہ مرالی کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ

ہفتہ 1 جولائی 2023 14:50

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2023ء) موضع صدقانہ مرالی کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے بستی لپراواں والی دریا کے کٹائو کی زد میں آرہی ہے ۔ یونین کونسل رنجیت کوٹ کے موضع صدقانہ مرالی کی بستی لپراواں والی میں دریا کا کٹائو جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بستی کے نزدیک سابقہ دور حکومت میں بنایا جانے والا سپر بند بھی اس آبادی کو دریا کے کٹائو سے نہیں بچا سکایہی وجہ ہے کہ کٹائو نے اپنا رخ بستی لپراواں والی کی طرف کرلیا ہے جس کی وجہ سے بستی کے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اہل دیہہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد مکانات کٹائو کی وجہ سے دریا برد ہوچکے ہیں اور آبادی کو مزید نقصان بھی پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر دریا کے اس کٹائو کو روکنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ آبادی دریا برد ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں