پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے، میاں ظفر احمد گوشی مجاور

پاکستان مسلم لیگ (نٰ) ہی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی سالمیت کو مقدم رکھا،آج نیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی

اتوار 28 مئی 2023 14:20

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ذوالفقار علی ہرل نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28مئی کا دن پاکستان میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس روز اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرواکر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) 18ہزاری کے تحصیل صدر میاں ظفر احمد گوشی مجاور نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں وطن عزیز کی سرحدوں پر مامور پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت چوکس ہیں تو دوسری طرف وہاں پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے سے اس کا دفاع مزید مستحکم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (نٰ) ہی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی سالمیت کو مقدم رکھا ہے ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں