احمد پور سیال،میونسپل کمیٹی کی کارروائی ،غیر قانونی معروف ہوٹل ،مارکیٹ سیل کردی گئی

بدھ 14 جون 2023 21:43

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2023ء) نقشہ پاس نہ کروانے پر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی گڑھ موڑ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی معروف ہوٹل اور مارکیٹ سیل کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نقشہ پاس نہ کروانے پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاںعرفان جنجیانہ نے گڑھ موڑ میں مدینہ گلشن ہوٹل سمیت مارکیٹ کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ نے کہا بار بار نوٹس دینے کے با وجود بھی نقشہ پاس نہ کروایا گیا، جس وجہ سے بلڈنگ غیر قانونی قرار دی گئی ۔ان کامزید ان کامزید کہنا تھا کہ پراپرٹی مالکان اپنا قبلہ درست کر لیںاور اپنی پراپرٹی کا نقشہ پاس کروائیں۔ نقشہ پاس نہ ہونے کی صورت میںکسی قسم کی کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی سفارش کو خاطر میں لایا جائے گا۔ انہوں نے غیر قانونی ٹائون بنانے والوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں۔اس موقع پر حسیب ربانی انفورسمینٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ،لیاقت علی سپر وائزر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ اور پنجاب پولیس کا عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں