احمد پور سیال، محلہ امیر پور کا عقبی میدان سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جوہڑمیں تبدیل

منگل 13 جون 2023 18:01

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2023ء) محلہ امیر پور کا عقبی میدان سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے جوہڑمیں تبدیل، بار بار نشاندہی کے باجود متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔احمد پور سیال کے محلہ امیر پور کا عقبی میدان نکاسی آب کامناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیوریج کے گندے پانی نے ارد گرد کے ماحول کوہی متعفن ہی نہیں کیا بلکہ اس پر پرورش پانے والے مچھروں نے نیندیں بھی حرام کردی ہیںاس کوتاہی کا ذمہ دار پبلک ہیلتھ کو ٹھہرایا جارہا ہے ۔اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بار بار فریاد کی ہے لیکن ہمارہ دہائی پر کسی نے کان نہیں دھرے ۔متعدد بار نشاندہی کے باوجود یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں