احمد پور سیال،بی آئی ایس پی بینی فشریز خواتین یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کیساتھ دیگر اشیاء کی خریداری پر مجبور،حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے محروم

منگل 7 نومبر 2023 22:58

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) نگران حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورزپربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینی فشریز خواتین کے لیے ارزاں نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو تویقینی بنایا گیا ہے لیکن سبسڈائزڈ اشیاء کے ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری بھی لازم قرار دے کرضرورت مندوں کو اس حکومتی سبسڈی کے مکمل ثمرات سے محروم کردیاگیا ۔

تحصیل احمد پور سیال کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینی فشریز خواتین بھی یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب آٹا ، گھی اورچینی سستے داموں خرید کر اس حکومتی سبسڈی سے استفادہ تو کررہی ہیں لیکن پورا پورا نہیں کیونکہ سبسڈائزڈ گھی ، آٹا یا چینی خریانا ہو تو اس کے ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری بھی لازم ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ستائی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد کی مستحق خواتین 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 650روپے میں خریدنے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرتی ہیں تو انہیں آٹے کے ساتھ مزید خریداری بھی کرنا پڑتی ہے جو خریدار پر گراں گزرتی ہے۔

اسی طرح عام بازار میں 140روپے فی کلوگرام کے حساب سے بکنے والی چینی کی بجائے یوٹیلٹی سٹورز پر90روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہونے والی چینی کو خریدنے کو ترجیح دیتی ہیں تو ان کے سروں پر مزید سودا سلف خریدنے کی تلوار لٹکا دی احمد پور سیال(این این آئی)جھنگ ڈویژن بنائو تحریک کے مرکزی صدر رائے انصر صدیقی میں تلمبہ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور ان کے جواں سالہ بیٹے کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ پوری قوم ان کے اس عظیم صدمہ میں برابر کی شریک ہے ۔

انہوں نے مولانا طارق جمیل کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہا کہ بے شک ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور مشیت ایزدی کے سامنے انسان بے بس ہے اسی لیے اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے غم بانٹنے پر رائے انصر صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے شک دنیا کی ہر شے فانی ہے اور زندگی موت کی امانت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دراصل دنیاوی زندگی کا اصل مقصد اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اوروں کے کام آکر، حقوق العباد بجا لاکراور دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اخروی زندگی کی تیاری کرنا ہے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں