'احمد پور سیال،اسموگ کی وجہ سے دوران کراسنگ موٹر سائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار فیسکو (واپڈا) کا لائن سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

ہفتہ 4 نومبر 2023 18:05

Oاحمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2023ء) اسموگ کی وجہ سے دوران کراسنگ موٹر سائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار فیسکو (واپڈا) کا لائن سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ فیسکو (واپڈا) آفس سب ڈویژن گڑھ مہاراجہ میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹ منیر حسین اپنی موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے اچانک حویلی جائیویں کے قبرستان کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میںوہ لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی کی اچانک وفات کی خبر سن کر پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ہر آنکھ اشکبار تھی ۔فیسکو (واپڈا) ملازمین اپنے ساتھ کے بچھڑ جانے پر افسردہ تھے ۔متوفی کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خال کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ فیسکو (واپڈا) افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں