کل31مئی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ممانعت کا عالمی دن منایا جائے گا

پیر 29 مئی 2023 17:55

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) کل31مئی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے ممانعت کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات بارے آگاہ کرنا ہے ۔تمباکو نوشی مضر صحت عادت ہے ۔تمباکو نوشی دل کو ناکارہ کردیتی ہے ۔

(جاری ہے)

تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والی دل کی بیماری سالانہ 20لاکھ افراد کی اموات کا سبب بنتی ہے ۔

ڈاکٹرز کے مطابق سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ اور جان لیوا ہے ۔طبی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کم متوقع عمر کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے ۔ترقی یافتہ ممالک میں تو بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی ممنوع ہے ۔تمام عوامی مقامات کو تمباکو نوشی سے پاک قرار دیا جانا ضروری ہے اس مقصد کے لیے سگریٹ پر پابندی کویقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں