احمد پور سیال میں موسم کا پارہ ہائی ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا

منگل 13 جون 2023 18:01

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2023ء) احمد پور سیال میں موسم کا پارہ ہائی ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ایک طرف قہر کی گرمی میں شہری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے بلبلا اٹھے ہیں تو دوسری طرف وہاں نظام زندگی ہی مفلوج نہیں ہوا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آجر سے لے کر تاجر تک اور کسان ہو یا دہقان ، غازی ہو یا نمازی،دکاندار ہو یا طالب علم ،سرکاری ملازم ہو یا پرائیویٹ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا رونا روتے ہیں ۔فرسٹ ائیر کے امتحانات دینے والے طلبہ وطالبات کو بھی امتحانی عمل میں شدید دقت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی بھی نایاب ہو جاتا ہے ۔قیامت خیز گرمی شہریوں کو نڈھال کردیتی ہے تو اوپر سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جلتی پر تیل کا کردار ادا کرتی ہے ۔شہریوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں