مخدوم سید فیصل صالح حیات حلقہ این اے 110سے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے عام انتخابات میں حصہ لیں گے

منگل 13 جون 2023 18:01

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2023ء) سابق وزیر داخلہ پاکستان مخدوم سید فیصل صالح حیات حلقہ این اے 110سے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے عام انتخابات میں حصہ لیں گے ۔اس سلسلہ میں حلقہ میں مختلف مقامات پر ان کے چاہنے والوں اور سپورٹرز نے پینا فلیکسز آویزاں کردئیے ہیں ۔ موضع سیال فقیر سے میاں ناصر مہدی سیال فقیر نے بھی کلمہ چوک موڑ احمد پور سیال پر مخدوم سید فیصل صالح حیات کی حمایت میں دیو قامت پینا فلیکس سائن بورڈ کی زینت بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں میاں ناصر مہدی سیال فقیر نے صحافیوں کو بتایا کہ مخدوم سید فیصل صالح حیات ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ انہوں نے ماضی میں اپنے حلقہ کے عوام کی فلاح وبہبود اور بے روزگاری کے سلسلہ میں اہم کردار اداکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخدوم سید فیصل صالح حیات ایک زیر سیاستدان ہی نہیں بلکہ بھرپور قائدانہ صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مخدوم فیصل صالح حیات کا انتخابات میں حصہ لینا ایک مستحسن اقدام ہے کیونکہ پسماندہ علاقہ کو ایسے قائد کی اشد ضرورت ہے جو انہیں مسائل کے گرداب سے باہر نکالے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں