کاشتکار تربوز کی کاشت مارچ تک مکمل کررا لیں، ماہرین زراعت

منگل 20 فروری 2018 18:08

عارفوالا۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ تربوز کی منظورشدہ قسم شوگر بے بی کی کاشت کوزیادہ سے زیادہ مارچ تک مکمل کیا جاسکتا ہے تاہم جتنی جلد ی تربوز کی کاشت کی جائے گی پھل اسی قدر زیادہ بہتر حاصل ہوگا ،انہوں نے کہا کہ شوگر بے بی کم دنوں میں تیار ہونے والی اگیتی کاشت کیلئے موزوں ترین قسم ہے، اسے وسط فروری میںبویا جائے تواس کا پھل مئی کے آخری ہفتے تک اترنا شروع ہوجا تا ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں