نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا

ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام جانتے ہیں اس کا موجب کون ہے، ہمارا بیانیہ ریاست کیلئے ہے ہم مسلح جتھے تیار کرنے والے نہیں، نوازشریف عوام کی آخری امید ہیں ان کے بغیر ان کے دل ٹوٹ جائیں گے۔ رہنماء ن لیگ جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اکتوبر 2023 20:24

نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا
عارف والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا، ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام جانتے ہیں اس کا موجب کون ہے۔ انہوں نے عارف والا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور کورٹس کے تقدس کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام ووٹ کسی کو دیتے تھے نکلتا کسی اور کا تھا، عوام جس جماعت کو ووٹ دیتے تھے وہ اس پر آزادانہ طور پر عمل نہیں کرسکتی تھی۔

ہمارا بیانیہ ریاست کیلئے ہے ہم مسلح جتھے تیار کرنے والے نہیں، نوازشریف عوام کی آخری امید ہیں ان کے بغیر ان کے دل ٹوٹ جائیں گے۔ نوازشریف وزیراعظم بنے تو سی پیک دو سال میں مکمل ہوجائے گا، ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام جانتے ہیں اس کا موجب کون ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہبازشریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقا ت میں نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں سے متعلق کارکنان کے جذبے کو سراہا، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بہت مہنگائی میں کمی کا آغازشروع ہونے والا ہے، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے جارہا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی۔ مسلم لیگ ن اور نوازشریف سے زیادہ عوام کا کوئی خیرخواہ نہیں ہے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے اور پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے وہ سرمایہ کاری سے ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیوں کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں