25 جولائی کو پولیس ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈی پی او

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

عارفوالا۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈی پی او رضوان عمرگوندل نے کہا کہ25 جولائی کو پولیس ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے ،صحافی برادری جرائم کی نشاندہی کرکے پولیس ملازمین کا ساتھ دے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے رحمت اللعالمین ہال بلدیہ عارفوالامیں صحافی برادری ، پولیس افسران سے الیکشن کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، 25جولائی کو انتخابات میں پولیس ملازمین صبر تحمل سے کام لیتے ہوئے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں رکاوٹ کے بغیر متعلقہ افسران تک پہنچنے میں مدد فراہم کریںاور ضعیف العمر افراد کا خاص خیال رکھا جائے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں