عارفوالا، ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2نوجوان جاںبحق ، 2 زخمی

پیر 19 نومبر 2018 21:53

عارفوالا۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2نوجوان جاںبحق جبکہ 2 شدیدزخمی ہوگئے، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 17/EBکے رہائشی محمد اسلم کے بیٹی18 سالہ ندیم احمد اور22 سالہ محمد سلیم موٹرسائیکل نمبرPKK/3980پر عارفوالا آرہے تھے کہ مہرسنگھ کے نزدیک کیری ڈبہ نمبرLEB/1682 سے ٹکراکر ان کی موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے آگئی جس کے نتیجہ میں 22سالہ محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18سالہ ندیم زخمی ہوگیا، دوسرے حادثہ میں چوک مرلے کے نزدیک تیزرفتار بس اور موٹرسائیکل میں ٹکر سی18 سالہ سیف اللہ جاں بحق جبکہ20 سالہ حبیب اللہ زخمی ہوگیا، ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداداور جاں بحق ہونیوالوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں