عارف والا ، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ،2افراد جاں بحق

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:16

عارف والا ، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ،2افراد جاں بحق
عارف والہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) شدید دھند میں ٹریفک کے المناک حادثات میں کانسٹیبل سمیت 2۔افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 34/EBکے نزدیک تیز رفتار اے۔

(جاری ہے)

سی بس نے ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل منیر احمد کو کچل دیا جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نواحی گائوں67/EBکے نزدیک تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں ٹکر 20سالہ عمران سکنہ 61/EBزندگی کی بازی ہا رگیا دونوں لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والہ پہنچا دیا دونوں بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتاگیا ہے کہ حادثات شدید دھند کے باعث رونما ہوئے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں