سبزی فروش نے نوجوان سے بدفعلی کر کے ویڈیو فلم بنالی، مقدمہ درج

جمعرات 31 جنوری 2019 17:34

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) اوباش سبزی فروش نے نوجوان کو ہوس کا نشانہ بناکر ویڈیو فلم بنالی بلیک میلنگ کرکے ساڑھے 3 لاکھ روپے ہتھیالئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں53/SP میں نواب دین چوہان کے بیٹے خالدعلی کو اوباش سبزی فروش ابوبکر ولد نذیراحمد رانا نے اپنی بیٹھک میں بلاکر زبردستی گن پوائنٹ پر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو فلم بناکربلیک میلنگ کرتے ہوئی ساڑھے 3 لاکھ روپے لے لیے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں