تبدیلی کے نام پر آنے والی سرکار نے کسانوں کو مانگنے پر مجبور کردیا،قاضی مشتاق احمد گجر

بیج اور کھاد کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکررہی ہیں، زرعی اجناس کی قیمتوں میں روز بروز کم ہوتی جاری ہیں، ضلعی صدر جماعت اسلامی کسان ونگ (کسان بورڈ)

جمعرات 12 نومبر 2020 19:38

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) کسانوں کا معاشی قتل کب تک تبدیلی کے نام پر آنے والی سرکار نے کسانوں کو مانگنے پر مجبور کردیا بیج اور کھاد کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکررہی ہیں زرعی اجناس کی قیمتوں میں روز بروز کم ہوتی جاری ہیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کسان ونگ (کسان بورڈ) کے ضلعی صدر قاضی مشتاق احمد گجرنے دفتر میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آلو اور گندم کے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد کی اشدضرورت ہے مگر اس قیمت میںہوش ربا اضافہ کردیا گیا بجلی کے بلوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں کا مارا ہوا کسان گندم کے مہنگے داموں بیج خریدنے پر مجبو ر ہورہا ہے انہوںنے مزید کہا کہ کسانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل عام فی الفور بند کیا جائے اور کسان دوست معاشی پالیسی بنائی جائے اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائوں عبدالرزاق خلیل اور رانا معروف خاں بھی موجودتھے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں