عارف والا: مسلح افراد نے چوری کا مقدمہ درج کرانے پر محنت کش کے گھر میں فائرنگ کردی 7سالہ بچی سمیت -2افراد قتل دس افراد زخمی

جمعہ 28 مئی 2021 22:33

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) مسلح افراد نے چوری کا مقدمہ درج کرانے پر محنت کش کے گھر میں فائرنگ کردی 7سالہ بچی سمیت -2افراد قتل دس افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سنگھ پورہ میںمحنت کش محمدرمضان کے گھرمیں گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سالہ جویریہ اور حملہ آور ندیم موقعہ پر موت کی نیند سوگئے خواتین اور بچوں سمیت-10 افرادزخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں اور ڈیڈباڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں