عارف والا،دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کیلئے حکومتی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 20 جون 2022 18:16

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کیلئے حکومتی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جائے، مصنوعی مہنگائی سے متاثرہ طبقے کی آسانی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،عوامی ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں مہنگائی مافیا کا کوئی عذرقابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے تحت متعلقہ ادارے ، تاجر ، دوکاندار صارفین کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے سبزی منڈی کا دور کیا۔ انہوں نے سبزیوں کی قیمتیں چیک کیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں