مقدس مہینہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 24 مارچ 2024 16:50

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ملک محمدافضل نے کہا کہ مقدس مہینہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خردونوش کی یقینی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ،مقدس مہینہ میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے، حکومت کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم شفاف طریقے سے ممکن بنائی جارہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے بازارمیں اشیاء خردونوش کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج محکمہ ریونیو اور سٹاف کے ساتھ ملکر مستحق افراد کے گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں