نواسہ رسول ؐحضرت امام حسنؓ کا یوم ولادت باسعادت 15 رمضان المبارک بروز منگل کو منایا جائیگا

پیر 25 مارچ 2024 17:44

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت 15 رمضان المبارک بروز منگل کو انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ، اس دن کی مناسبت سے تحصیل عارفوالا کے چھوٹے بڑے دیہاتوں میں خصوصی محافل ذکر اور دیگرتقریبات منعقد کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

علماء کرام،مشائخ عظام،مذہبی سکالر،ذاکرین اہل بیت حضرت امام حسنؓ کی زندگی،سیرت طیبہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں