عارف ولا میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے تیزدھار آلے سے بیوی کوقتل کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) عارف ولا میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے تیزدھار آلے سے بیوی کوقتل کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بونگہ حیات میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے اپنی بیوی فوزیہ بی بی کو سوتے ہوئے تیزدھار آلے سے ذبح کردیا ،قاتل خاوند جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں