ماہ مقدس رمضان المبارک میں خریداروں کے رش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، ملک طارق جاوید

جمعہ 29 مارچ 2024 19:30

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ڈی ایس پی ملک طارق جاوید نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں خریداروں کے رش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے تاجر حضرات اور ریڑھی بان پولیس اہلکاروں سے تعاون کویقینی بنائیں شہر بھر کے مختلف بازاروں ریشم گلی ، کارخانہ بازار،تھانہ بازار ، ریلیبازار ،صدر بازاور قبولہ بازارمیں پولیس اہلکاراپنے فرائض آخری عشرے کے دوران سرانجام دیں گے شہر کے اندرون وبیرون جانے والے راستوں پر بھی محافظ تعینات ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن تاجران سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جناح چوک کے چاروں اطراف بھی دکاندار حضرات اپنی حدبندی رکھیں اور رکشہ مالکان مقررہ حد پر ہی مسافروں کو اتاریں بڑھتے ہوئے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس سے تعاون کو یقینی بنائیں بڑی گاڑیاں اور ٹریکٹرٹرالے کارخانہ بازار میں داخل ہرگز نہ کریں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو، اس موقع پر انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر چوہدری منور اقبال وشہر کے دیگر عہدیداران بھی موجودتھی

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں